چین کی معیشت کی ساخت میں واضح  بہتر ی آئی ہے: چینی قومی کمیٹی برائے  ترقی و اصلاحات 

0

 چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں ملک کی میکرو اقتصادی صورتحال  کے حوالے سے  ایک پریس کانفرنس منعقد کی. کمیٹی کے ترجمان یان پھنگ چھن نے کہا کہ  دو ہزار سترہ میں چین کی معیشت میں اضافہ توقع سے کہیں زیادہ تیز  ہوا ۔ اقتصادی معیار، کارکردگی اور ڈھانچے کو بھی نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ۔چینی حکومت کے متعلقہ محکمے دیگر ملکوں اور ریجنز میں چینی  سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، چینی کاروباری اداروں کو  نئے انداز میں اِ ن ملکوں اور  ریجنز  میں سرمایہ کاری کے لئے امداد فراہم کریںگے اور سرمایہ کارانہ  سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لئے مزید  رہنمائی  فراہم کریں گے.
اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں  چین کی اقتصادی ترقی کی شرح  چھ اعشاریہ نو فیصد رہی۔ دو ہزار پندرہ اور سولہ میں  چین کی  برآمدات و درآمدات میں شرحِ  اضافہ کم رہی جبکہ دو ہزار سترہ میں اس شعبے میں شرحِ اضافہ نمایاں رہا۔
گزشتہ برس  چین نے سرمایہ کاری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔  جس میں  سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی، محدود پیمانے پر سرمایہ کاری  اور سرمایہ کاری کے لیے ممنوع   شعبہ جات کی وضاحت کی گئی.  چینی حکومت کی جانب سے ان ہدایات کے اجراء سے   نجی اداروں کو  مختلف امور میں رہنمائی فراہم کی گئی ہے   اور  ان  کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ  دیگر بیرونی ملکوں میں چینی سرمایہ کاری کے لئے مجموعی انتظامی نظام کو بہتر بنایا گیا ہے.

SHARE

LEAVE A REPLY