چین کی طرف سے نیپال کو شمسی توانائی پیدا کرنے کے نظام کا عطیہ

0

چین نے اتوار کے روز نیپال کو آب و ہوا کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ملکی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے شمسی توانائی پیدا کرنے کے نظام کے بتیس ہزار سیٹس کا عطیہ دیا ۔

عطیہ کی جانے والی اشیائ میں گھریلو شمسی توانائی پیدا کرنے کے نظام کے بتیس ہزار سیٹس اورشمسی توانائی کے سسٹم کے تین سو پچیس سیٹس، بیٹریز، کنٹرولر، ایل ای ڈی بلب، سٹیٹس انڈیکیٹراور سسٹم کیبل شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپال کی وزارت آبادی و ماحولیات کے جوائنٹ سیکرٹری رام پراساد لامسل نے اس مدد پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

نیپال کی حکومت کے مطابق یہ اشیاٰ دوہزار پندرہ کے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں متبادل توانائی کے فروغ کے مرکز { اے ای پی سی} کی طرف سے تقسیم کی جائیں گی ۔

اے ای پی سی نے کہا کہ اس سے سندھو پال چوک، کاوری پالن چوک، نوواکوٹ، دادھینگ، اور لامجنگ کے اضلاع کو فائدہ پہنچے گا جہاں اب بھی دیہات قومی گرڈ سے منسلک نہیں ہوئے۔
اے ای پی سی کے اگزیکٹیو ڈائریکٹر رام پرساد ڈھیٹل نے سنہوا نیوز کو بتا یا کہ زیادہ توانائی کے بڑے پاور جنریشن سسٹم ،کمیونٹی سکولوں ، طبی مراکز، اور مقامی حکومتی دفاتر میں جبکہ کم توانائی کے سسٹم گھریلو اور کلسٹر علاقوں میں استعمال ہوں گے۔
نیپال میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی و تجارتی کونسلر پنگ وے نے نظام کی حوالگی کی اس تقریب میں شرکت کی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY