چین نئی توانائی کی گاڑیوں کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا

0

دو ہزار اٹھارہ چین کی برقی کارکے حوالے سے سو لوگوں کا فورم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کے وزیر ٹیکنالوجی وان گانگ نے فورم میں نشاندھی کی کہ مستقبل میں چین صنعت، ٹیکنالوجی اور پالیسی کی تحلیق پر مزید توجہ دے گا، تاکہ نئی توانائی کی گاڑیوں کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
چین کے وزیر ٹیکنالوجی وان گانگ نے فورم میں کہا کہ اس وقت چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کا صنعتی سلسلہ بنیادی طور پر مکمل ہوگیا ہے ۔ یہ مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سترہ میں دنیا بھر میں اہم ممالک کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت چودہ لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ جن میں چین میں فروخت سات لاکھ ستہترہزار تک جاپہنچی ہے۔ توقع ہے کہ دو ہزاراٹھارہ میں یہ تعداد دس لاکھ تک جاپہنچے گی۔
چین کی برقی کار کے حوالے سے سو لوگوں کے فورم کےچیئرمین نے کہا کہ اندازہ ہے کہ دو ہزار تیس تک چین میں برقی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت ایک کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here