بائیس تاریخ کو چین-لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے فورم کا دوسرا وزارتی اجلاس چلی میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کے انعقاد کے لیے ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ جنوری دو ہزار پندرہ سے یہ فورم چین، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے درمیان تعاون کا اہم پلیٹ فام بن چکا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مختلف ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور انحصار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک جغرافیائی طور پر دور ہیں لیکن سب ترقی پذیر ممالک ہیں ۔ چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔
جناب شی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ فریقین کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کرنی چاہیئے اور ٹرانس پیسفیک تعاون کا ایک راستہ بنانا چاہیئے ۔