وانگ ای نے چین لاطینی امریکہ فورم کے دوسرے وزراتی اجلاس میں شرکت کی

0

مقامی وقت کے مطابق، بائیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے سین ڈیاگو میں چین لاطینی امریکہ فورم کے دوسرے وزراتی اجلاس میں شرکت کی۔ وانگ ای نے افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کا پیغام پڑھتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ نے چین لاطینی امریکہ فورم کی گزشتہ تین برسوں کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سے چین اور لاطینی امریکہ تعلقات کی قیادت کرنے کی تجویز پیش کی۔ جس سے چین لاطینی امریکہ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی کے لئے چین کی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وانگ ای نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے موقع پر لاطینی امریکہ کے ساتھ تعاون کو اعلی سطح پر پہنچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔ اجلاس میں شریک لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے نمائندوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹیو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور لاطینی امریکہ کے لئے ترقی کے نئے اہم مواقع فراہم کرے گا۔ لاطینی امریکہ کو امیدہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے دونوں اطراف کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔
اجلاس میں سین ڈیاگو اعلامیہ اور چین اور لاطینی امریکہ و کیریبین ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا مشترکہ ایکشن پلان دو ہزار انیس تا اکیس کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ، اجلاس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے خصوصی بیان کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY