دی بیلٹ اینڈ روڈ مثالی منصوبے کے ایوارڈ کا بیجنگ میں انعقاد

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ مثالی منصوبے کے ایوارڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد انیس جنوری کو پیپلزڈیلی ہیڈ کوارٹَرز بیجنگ میں ہو ا۔

پیپلز ڈیلی آن لائن کے ایڈیٹر انچیف مسٹر یو قنچو نے مہمانوں کا استقبال کیا، مہمانوں اور تمام شرکا کو بتایا گیا کہ یہ چین کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جس کی پینتیس مقامی اور گیارہ سرحد پار برانچیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے چائنیز وژن کو عالمی برادری سے شیئر کرنا ہے ۔

چین میں مقیم پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے سالہا سال سے پاکستان اور پاکستانی میڈیا کے ساتھ تعاون پر پیپلز ڈیلی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی سفیر نےدی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی اہمیت کو بیان کیا ،اور کہا کہ یہ منصوبہ مستقبل میں اس خطے اور دنیا کو کو ملانے اور مشترکہ مفاد کی تصدیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم نہ صرف چین پاک اقتصادی راہداری بلکہ دونوں ممالک کے میڈیا کی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا محور ہوگا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY