اے آئی آئی بی نے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا: پاکستانی ماہرِ اقتصادیات

0

پاکستانی ماہرِ اقتصادیات، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شمائل داود نے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک ( اے آئی آئی بی) نے مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا میں مختلف ممالک اور علاقوں میں بنیادی تنصیبات کے تعمیراتی معیار کے درمیان بڑا فرق موجود ہے۔ اس وجہ سے متعلقہ شعبے کی مارکیٹ میں ترقی کے امکانات ہیں۔سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی شرح واپسی میں بڑے خدشات ہیں۔اس لئے وہ سرمایہ لگانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ اے آئی آئی بی سرحد پار ہائی وے،ریلوے لائن ،تیل پائپ لائن اور ٹیلی مواصلات کی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں سے متعلق سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا ہے۔اس سے نہ صرف ایشیا میں مختلف ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جاسکے گا بلکہ دیگر علاقوں کے ساتھ مواصلاتی رابطوں میں بھی آسانی ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here