چین میں وزارتی سطح کے مختلف محکمہ جات کی جانب سے جاری ایک نوٹس کے مطابق چین کے دیہی اور بالخصوص پسماندہ علاقوں میں ثقافتی، طبی ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نوٹس کے مطابق دور دراز دیہاتوں میں فلموں کی مفت نمائش کا سلسلہ اور لائبریری سروسز جاری رہیں گی۔ جبکہ سائنسی اور ٹیکنالوجیکل انفراسڑکچر اور خدمات کی فراہمی کے حوالےسے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ نوٹس چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں نے مشترکہ طور پر جار ی کیا ہے۔
مذکورہ نوٹس کے مطابق پسماندہ، سرحدی، اقلیتی قومیت کے علاقوں اور سابقہ انقلابی مراکز میں مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی طبی ٹیمز بھیجی جائیں گی۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور متعلقہ محکموں کو کم ترقی یافتہ علاقوں میں فنڈنگ اورخدمات کی فراہمی کے حوالےسے نرم پالیسی اور اقدامات اپنانے چاہییں۔ نوٹس میں کاروباری اداروں اورافراد سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کو کہا گیا۔