اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد کے چارج ڈی افئیرز وو ہائی تھاؤ نے انیس تاریخ کو زور دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور دیگر ریجیز کے اقتصادی و تجارتی تعاون کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا کے علاقے کی اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
اسی دن منعقدہ افغان مسئلے پر سلامتی کونسل کی اوپن وزارتی کانفرنس میں وو ہائی تھاؤ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان سے متعلق امدادی وعدوں کو پورا کرنا چاہیئے۔افغانستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کی جانی چاہیئے۔سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مختلف فریقوں کو باہمی تعاون اور مشترکہ تعاون کے تحت انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنی چاہیئے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور دیگر ریجنز کے اقتصادی و تجارتی تعاون کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیئے۔