چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرا کل رکنی اجلاس اٹھارہ جنوری سے انیس جنوری تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی آئین کے کچھ حصوں میں ترمیم کے لئے تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں نئے دورکے لئے چین کے صدرشی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ تصور کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کی ترقی کی نئی کامیابی، نئے تجربات اور نئے مطالبے کی عکاسی کرتا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آئین ملک کے مختلف نظام اور قانون کی بنیاد قرار دی جاتی ہے۔آئینی اہم نظام کے قواعد کو بہتر بنانا چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی بہتری کے لئے بھی مفید ثابت ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY