چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گاولی نے منگل کے روز دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ ایک کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ انیشیٹو کی تعمیر کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی تنصیبات اور پالیسی میں ربط کے لیے چین کو مذکورہ انیشیٹو کے تحت پائلٹ پروجیکٹس کو آگے بڑھانے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے۔جناب چانگ نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے آس پاس تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو بہتر کیا جانا چاہیے اور مشترکہ ترقی کے لیے ترقی کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین کو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے بہتر مالیاتی مصنوعات اور خدمات درکار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ افرادی تبادلوں کو بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے عوامی حمایت فراہم کرنی چاہیے جبکہ چین کو گرین ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط کرنا چاہیے۔