موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چین کے کردار کی عالمی سطح پر پزیرائی

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے منگل کے روز میڈیا  نمائندوں سے بات چیت کے دوران عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چین کے کردار کو بھر پور سراہا ۔انہوں نے چین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عالمگیر مقصد کو فروغ دینے کے لیے چین متحرک رہے۔جناب گوتریز نے کہا کہ ” ہم موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چین کے مضبوط عزائم کا خیر مقدم کرتے ہیں “۔ سیکرٹری جنرل نے میڈیا بات چیت میں کہا کہ پیرس موسمیاتی معاہدے میں جن عزائم کا اظہار کیا گیا ان پر مکمل عمل در آمد نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج بدستور درپیش ہے اور ہماری کوششیں ناکافی ہیں۔جناب گوتریز نے کہا کہ اس حوالے سے چین کا عزم انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کو بھر پور سراہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY