امریکی ادارے ” کرینی شیئرز” اور چینی ادارے “چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن” کے زیر اہتمام نیو یارک میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے ایک سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سمٹ میں شریک امریکی ماہرین کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے نہ صرف متعلقہ ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ سفارتی و ثقافتی تعلقات کو بھی ترقی ملے گی۔ ماہرین نے مذکورہ انیشیٹو کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلقہ ممالک کے لیے وسیع مواقع سامنے لائے جا سکیں گے۔شرکاء نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک کو بنیادی تنصیبات کی بہتری اور ترقی کے لیے اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ مذکورہ انیشیٹو بنیادی تنصیبات اور تعمیرات کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے مواقع پیدا کر رہا ہے۔” کرینی شیئرز ” کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت متعلقہ ممالک میں چھ ٹریلین کی سرمایہ کاری متوقع ہے جو عالمی جی ڈی پی کا چونتیس فیصد بنتا ہے۔شرکاء نے کہا کہ مذکورہ انیشیٹو متعلقہ خطے کی ضروریات کے عین مطابق مشترکہ مفاد کا ایک بہترین نقطہ نظر ہے۔