دو ہزار سترہ میں چین کی اقتصادی شرح نمو  چھ اعشاریہ نو فیصد رہی

0

دو ہزار سترہ میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت آٹھ سو ستائیس کھرب چینی یوآن بنی اور اقتصادی شرح نمو چھ اعشاریہ نو فیصد رہی۔یہ سات سال میں پہلی مرتبہ ہے کہ  چین کی اقتصادی شرح نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔

چین کے قومی اعدادوشمار کے بیورو کے سربراہ نینگ جی زے نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی قومی معیشت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے اور توقع سے بہتر ہے۔

دو ہزار سترہ میں چینی باشندوں کی فی کس قابل صرف آمدنی پچیس ہزار نو سو چوہتر چینی یوآن رہی ہے  جس کی حقیقی شرح اضافہ سات اعشاریہ تین فیصد ہے۔اس کے علاوہ صارفین کے سامان کی کل پرچون فروخت تین سو چھیاسٹھ کھرب چینی یوآن بنی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ سال چین میں لوہے اور کوئلے کی صنعت میں اضافی  پیداواری صلاحیت کو کم بنانے کے ہدف کو پورا کیا گیا ہے اور تجارتی رئیل اسٹیٹ کے ذخائر میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ دو ہزار سترہ کے آخر تک چین کے سواد اعظم جس میں ہانگ کانگ ، مکاؤ ،تائیوان اور سمندر پار چینی شامل نہیں ،کی کل آبادی ایک ارب انتالیس کروڑ سے زیادہ رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY