جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال میں متعلقہ فریقین  کے اخلاص کا جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔چینی وزیر خارجہ

0

سولہ تاریخ کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے دورہ افریقی ممالک کے بعد پریس کانفرنس میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جناب وانگ نے کہا کہ اس وقت جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں کشیدگی میں کمی آئی ہے ، جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔اور یہ متعلقہ فریقین  کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے،  شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے بھی مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ لیکن تاریخ کے تجربے نے  ہمیں بتایا ہے  کہ جب  بھی جزیرہ نما کوریا کی صورتحال مستحکم ہوتی ہے ، تو رکاوٹ اور مداخلت سامنے آ جاتی ہے ۔موجودہ صورتحال میں متعلقہ فریقین کے اخلاص اور نیک نیتی کا جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔ عالمی برادری کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا  ملک جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے اور کون سا ملک صورتحال کی کشیدگی میں کمی  کا حامی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY