اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور

0

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل نے عالمی امور میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ایک  ” خوش آئںد پیش رفت ” قرار دیا ۔چین۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور مثبت تعلقات قائم ہوں۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس کے دوران امریکہ۔ روس ، چین۔روس اور دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کے درمیان  تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

SHARE

LEAVE A REPLY