چین اور امریکہ کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک سال میں چین امریکہ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔فریقین کو ایک ہی سمت کا تعین کرتے ہوئے احترام اورباہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ۔حساس مسائل کو تعمیری نوعیت سے حل کیا جانا چاہیئے،ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات کا احترام کیا جانا چاہیئے تاکہ چین امریکہ تعلقات کی صحتمندانہ اور مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔امریکہ چین کے ساتھ مل کر مختلف سطحوں کے رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے حقیقت پسندانہ تعاون کو وسعت دینے پر تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے ۔
شی جن پھنگ نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اس علاقے میں کچھ مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔مختلف فریقین کو اس مثبت رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط تیار کرنی چاہیں۔جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنا اور اس علاقے کا امن و امان مختلف فریقین کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔اس امور کے حوالے سے عالمی اتحاد کا تحفظ بہت اہم ہے۔چین امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا کے مسئلے میں پیش رفت کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر چین کے اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY