چین کے نائب وزیر انسانی وسائل اور سوشل سیکورٹی، چین کے غیر ملکی ماہرین کے معاملات کے ریاستی انتظامیہ کے ڈائریکٹرجانگ جیان گو نے سولہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ مستقبل میں چین کی ترقی کے لئے اشد ضروری باصلاحیت افراد کو متعارف کرانے کو مزید فروغ دے گا تاکہ غیر ملکی باصلاحیت افراد کو چین میں کام کرنے کے لئے مزید سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دو ہزار سولہ میں چین میں ملازمت کے لیے مختلف ممالک سے آئے ہوئے غیر ملکی افراد کی تعداد نو لاکھ آٹھ ہزار تک جاپہنچی ہے۔ سولہ تاریخ کو ہونے والی چین میں غیر ملکی باصلاحیت افراد کے تعارف کےلئے ایک ورکنگ کانفرنس میں چین کے نائب وزیر انسانی وسائل اور سوشل سیکورٹی جانگ جیان گو نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین نے اعلی سطحی غیر ملکی باصلاحیت افراد کو متعارف کرنے کو فروغ دیا ہے۔ جس سے چین کے مختلف شعبوں کی ترقی میں مدد ملی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، غیر ملکیوں کے چین میں کام کرنے کے ماحول کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔
اب تک کل ستر ممالک اور علاقوں سے آئے ہوئے پندرہ سو انچاس غیر ملکی ماہرین کو چینی حکومت کی طرف سے پیش کردہ دوستی ایوارڈ ملا ہے ۔
مستقبل میں چین غیر ملکی باصلاحیت افراد کے خیر مقدم کے حوالے سے مزید کھلی اور موثر پالیسی پر عمل درآمد کرے گا۔