دو ہزار سترہ میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک تاریخی بلندی تک جا پہنچی ہے

0

چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ انچارج نے سولہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ دو ہزار سترہ میں  چین کی بیرون ملک غیرمالی براہ راست سرمایہ کاری میں تقریباً  ایک کھرب بیس ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے  جو پچھلے سال کے مقابلے میں تیس فیصد کم ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دو ہزار سترہ میں  پورے ملک میں آٹھ کھرب ستہتر ارب چھپن کروڑ چینی یوآن کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں سات اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہے۔

چین کی وزارت تجارت کےمتعلقہ اہلکار کا کہنا ہے کہ  ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے اور دو ہزار سترہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کے  لحاظ سے چین ایک تاریخی بلندی تک جا پہنچا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے اہلکار کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں غیرملکی سرمایہ کاری  کو مستحکم طور پر فروغ ملے  گا اور یہ  چینی معیشت کی بہتری کے لیے بھی مددگار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here