چین نے مالیاتی وسائل کی فراہمی سے افریقی ممالک کے قرضوں میں اضافے کے دعویٰ کو مسترد کر دیا

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے انگولا کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے مالیاتی وسائل کی فراہمی سے افریقی ممالک کے قرضوں میں اضافے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نقطہ نظر  کے چند مذموم مقاصد ہیں جو حقائق کے منافی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔افریقہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے مالیاتی حمایت کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم اس سارے عمل کے دوران چین ہمیشہ تین بنیادی اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے۔ پہلا  چین نے افریقی ممالک کے ترقیاتی تقاضوں کے مطابق مالیاتی وسائل فراہم کیے ہیں ، دوسرا  چین کی جانب سے کوئی سیاسی شرائط عائد نہیں کی گئی ہیں  اور تیسرا  چین باہمی مفادات  اور مشترکہ ترقی کے اصول پر عمل پیرا رہا ہے۔

جناب وانگ نے زور دیا کہ کچھ افریقی ممالک کے موجودہ قرضے طویل عرصے کے دوران لیے جانے والے قرضوں کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پائیدار ترقی اور اقتصادی تنوع سے افریقی ممالک کو درپیش مسئلے کے حل کا حامی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ چین افریقی ممالک کی آزادانہ ترقی کی صلاحیت کے فروغ کے لئے بھر پور حمایت فراہم کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY