چین دونگ لانگ علاقے میں اپنے اقتدار اعلی کا تحفظ کرتا رہے گا: چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک رسمی کانفرنس میں کہا کہ دونگ لانگ علاقہ چین کی سرزمین ہے اور چین تاریخی سرحدی معاہدے کے مطابق اس علاقے میں اپنے حقوق اور اقتداراعلی کی حفاظت کرتا رہے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے آرمی چیف آف اسٹاف نے حال ہی میں کہا کہ دونگ لانگ علاقہ بھارت کی سرزمین نہیں ہے ۔لو کھانگ نے اس حوالے سے کہا کہ مذکورہ بھارتی اعلی اہلکار کے بیان سے ظاہر ہوا ہے کہ گزشتہ سال بھارتی فوج غیرقانونی طور پر چین کی سرزمین میں داخل ہوئی۔چین اپنی سرزمین اوراقتدار اعلی کی بھرپور حفاظت کرتا رہےگا۔

لو کھانگ نے مزید کہا کہ چین اور بھارت اہم پڑوسی ممالک ہیں۔دونوں ملکوں کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے تعاون کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرحد کے امن و امان کے لیے مفید سرگرمی کا مظاہرہ کرے تاکہ چین بھارت تعلقات صحت مند طور پر آگے بڑھ سکیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY