چین اور نیپال کے درمیان زمینی کراس بارڈر آپٹک فائبر کیبل کی افتتاحی تقریب بارہ تاریخ کو منعقد ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ ہمالیہ سے گزرنے والی آپٹک فائبر کیبل ہے۔ چین سے بچھائی جانے والی کیبل نیپال اور چین کے درمیان نرسووا علاقے سے گزر کر نیپال کے اندر داخل ہوئی ہے ۔ یہ چین اور نیپال کے درمیان پہلی براہ راست کیبل ہے۔ یہ بھارت کے علاوہ، نیپال میں پہلی بین الاقوامی آپٹک فائبر کیبل ہے۔
نیپال ٹیلی کام کے ترجمان نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ چین سے آنے والی کیبل کی آمد سے نیپال میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان مقابلے میں اضافہ ہو گا ،جس سے نیپال میں انٹرنیٹ کے معیار کو بے شک مزید فروغ ملے گا۔ یہ نیپالی لوگوں کے لئے ایک خوش خبری ہے۔