دو ہزار سترہ میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی ترقی نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

0

دو ہزار سترہ میں چین کی غیر ملکی تجارت کا اضافہ توقعات سے بہتر رہا ہے ۔ عالمی اقتصادی و تجارتی بحالی کے لئے چین نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پندرہ تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کے اہل کار نے بیجنگ میں کہا کہ توقع ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین کی غیر ملکی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ لیکن اضافے کی رفتار تھوڑی سست رہے گی ۔

دوہزار سترہ میں درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت دو سو ستہتر کھرب نوے ارب چینی یوآن تک جاپہنچی ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چودہ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔جو گزشتہ چھ سال میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، توقع ہے کہ چین مسلسل نو برسوں میں پوری دنیا میں اشیائ کی برآمدکے لخاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری دو ہزار اٹھارہ کی عالمی اقتصادی آؤٹ لک کے مطابق، دو ہزار اٹھارہ میں عالمی معیشت میں تین اعشاریہ ایک فیصد کے اضافے کی توقع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY