چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی مسلے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیا 

0

تیرہ تاریخ کوصحافی نے  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کو سوال کیا گیا  کہ امریکہ  نے ایران کے ایٹمی مسلے کے حوالے سے جامع معاہدے کے بارے میں اعلان جاری کیا ،اس حوالے سے چین کا کیا موقف  ہے ؟ لوکھانگ نے کہا کہ چین نے متعلقہ اعلان کو نو ٹس کیا ہے، خاص کر امریکہ نے ایٹمی شعبے میں ایران پرمزید پابندیاں لگائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری نے بھی اس جامع معاہدے کی حمایت کی ہے اور ایران کے اس معاہدے پرعمل درآمدکرنے کی صورت حال پر مطمئن ہے ۔چین بھی ثابت قدمی سے اس جامع معاہدے کی حمایت کرتا  ہے ۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ جامع معاہدہ متعلقہ فریقوں کے مفادات سے وابستہ ہے اور مشرق وسطی کے استحکام اور عالمی ایٹمی توانائی کے عدم پھیلاو کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ یہ معاہدہ مشکل سے طے کیا گیا ہے۔ متعلقہ فریقوں کو اس کو سمجھنا چاہیئے ۔ موجودہ صورت حال کے تحت ہمیں امید ہے کہ متعلقہ فریق مجموعی صورت حال کی بنیاد پر تنازعات کو حل کریں گے اور اس معائدے پر  مزید عمل درآمد کریں گے ۔ چین ثابت قدمی سے اس بات کی مخالفت کرتا ہے کہ متعلقہ ملک اپنے اندرونی قانون کے مطابق دوسرے ملک پر یک طرفہ پابندی لگائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY