چینی اقتصادی آوٹ لک فورم کا نواں اجلاس بیجنگ میں منعقد

0

تیرہ تاریخ کو چینی اقتصادی آوٹ لک فورم کا نواں  اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔موجودہ اجلاس کا موضوع نئے عہد میں چین کی معیشت ہے ۔ چینی مرکزی اور مقامی حکومت کے متعلقہ اداروں ، معیشت کے شعبے کے ماہرین ، صنعتی و کاروباری اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سمیت چار سو افراد نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔ 
چین کی ریاستی کونسل کے ترقیاتی مطالعہ مرکز کے ڈائریکٹر لی وے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے اعلی معیار  کی ترقی  چین کی ترقی کی نئی تبدیلی سے وابستہ ہے ۔ یہ  ابھی  اور مستقبل میں بھی  اقتصادی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۸ کو آوٹ لک کرتے ہوئے چینی معیشت درمیانی اوراعلی معیار پر چل سکے گی ۔   
    

SHARE

LEAVE A REPLY