چین کے صدر شی جن پھنگ اور شمالی یورپ اور بحیرہ  بالٹک کی  ریاستوں کے پارلیمانی اسپیکرز کے وفد کے مابین  ملاقات 

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو بیجنگ میں شمالی یورپ اور  بحیرہ بالٹک کے ریاستوں کے پارلیمانی اسپیکرز کے وفد  سے ملاقات کی۔ وفد میں فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، لتھوانیا  اور  سویڈن کے پارلیمانی رہنما شامل ہیں۔
 اس  موقع پر  چین کے صدر نے  کہا کہ  شمالی یورپ اور  بحیرہ بالٹک کی  ریاستوں کے پارلیمانی  اسپیکرز  کے وفد کا دورہ چین  فریقین  کے درمیان اعلی سطحی  تبادلے کا ایک نیا انداز ہے۔ یہ دورہ  چین اور متعلقہ ممالک  کے درمیان  سیاسی اعتماد اور  مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے تیز رفتار ترقی کے راستے پر گامزن ہو نے کا اظہار ہے۔انہوں نے  وفد کے ارکان  کو چین کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کی نئی صورتحال اور  نئی خارجہ پالیسیوں  کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 
اس موقع  پر وفد کے ارکان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔  وفد کے اراکین کا  کہنا تھا کہ  چین نے اقتصادی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، غربت کے خاتمے اور  تحفظِ ماحول سمیت دیگر  شعبوں میں تاریخی نوعیت کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شمالی یورپ اور  بحیرہ بالٹک کے ممالک چین کے ساتھ  دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور  چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here