چین کی کسٹمز جنرل انتظامیہ کی جانب سے جمعے کے روز کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق چین کے بیرونی تجارتی حجم میں سال 2017 کے دوران 14.2فیصد اضافہ ہوا ہے اور بیرونی تجارت کی مجموعی مالیت 27.79 ٹریلین یوان رہی۔ چین کی برآمدات 10.8فیصد اضافے سے 15.33ٹریلین یوان رہی جبکہ درآمدات کی مجموعی مالیت 18.7فیصد اضافے سے 12.46ٹریلین یوان رہی۔اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے ساتھ چین کے فاضل تجارتی حجم میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی حجم1.87 ٹریلین یوان رہا۔ چین کی امریکہ کے ساتھ درآمدات و بر آمدات کی مجموعی مالیت 15.2فیصد اضافے سے 3.95ٹریلین یوان رہی۔