چین نے امریکہ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی ہے

0

جمعرات کو چین نے امریکہ کی جانب سے اپنی قومی سلامتی کے جواز کے تحت چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی حکومت نے اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے چین کی آنٹ فنانشل اور امریکی کمپنی منی گرام انٹرنیشنل کے درمیان انضمام کو منسوخ کر دیا تھا۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے امریکی اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی ادارے کی جانب سے امریکہ میں یہ ایک معمول کی سرمایہ کاری اور انضمام تھا لیکن امریکہ کی جانب سے نام نہاد قومی سلامتی وجوہات کی بناء پر چینی ادارے کو امریکہ میں سرمایہ کاری سے روک دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے معمول کے سیکیورٹی جائزے کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے جواز کے تحت بیرونی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی کوششوں پر ہمیں تشویش ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here