امریکی ایوانِ نمائندگان میں تائیوان سے متعلق بل کی منظوی پر چینی وزارتِ خارجہ کی مخالفت

0

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لوگھانگ نے گیارہ تاریخ کو کہا کہ امریکی ایوانِ  نمائندگان نے گزشتہ روز تائیوان سے متعلق بل کی منظوری دی۔ یہ ایک چین کی پالیسی  اور چین -امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کے اصول کے سخت خلاف ہے۔یہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
اسی دن منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے متعلقہ سوال کے جواب دیتے ہوئے لو کھانگ نے کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکہ ایک چین کی پالیسی اور چین -امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کے اصول پر قائم رہے،۔تائیوان سے متعلق مسائل سے احتیاط  سے نمٹا جائے۔  تائیوان کے ساتھ کسی قسم کے سرکاری  روابط  کو ختم کیا جائے۔ تائیوان کے  علیحدگی پسندو ں  کو کسی بھی طرح کا معنی خیز پیغام نہ دیا جائے۔  وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عملی اقدامات سے  چین -امریکہ تعلقات اور عالمی امور میں باہمی  تعاون کو محفوظ  بنایا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here