کول کتہ میں چین کے  قونصل جنرل  کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد

0

 بھارت کے شہر کول کتہ  میں  چین کے  قونصل جنر ل جناب ما جن وو نے  حال ہی میں  ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔   پریس کانفرنس میں انہوں نے   ریاست مغربی بنگال میں منعقدہ گلوبل کمرشل سمٹ میں شریک ہونے والے  چین کے اقتصادی و تجارتی وفد کے حوالے سےآگاہ کیا ۔  چینی قونصل جنرل آفس   وفد کے دورے کے دوران   دونوں ملکوں کے صعنتی و تجارتی حلقوں کے درمیان بات چیت اور  رابطے کا اجلاس منعقد کریگا۔
پریس کانفرنس میں جناب  ماجن وو نے  کہا کہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت بھارت کے مشرقی علاقے  بنگلہ دیش، چین بھارت اور  میانمار  کی اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہیں۔حالیہ عرصے میں  چین اور مغربی بنگال  کے درمیان  اقتصادی و تجارتی تعلقات کو  تیزی سے فروغ ملا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ چینی وفد کے اس دورے سے مغربی بنگال اور  بھارت کے دیگر مشرقی علاقوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
پریس کانفرنس میں جناب ما جن وو نے  بنگلہ دیش، چین بھارت اور  میانمار کی اقتصادی راہداری کی تعمیر  میں پیش رفت، مغربی بنگال میں چینی سرمایہ کاری کی مالیت ، بھارت میں چینی سرمایہ کاری کے ترجیحی شعبہ جات  ، چین بھارت تجارت کے عدم توازن کے حل سمیت  دیگر امور پر  صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here