منگل کی صبح سات بجکر اٹھارہ منٹ پر چین کے شی چھانگ سیٹلائیٹ لانچنگ سینٹر سے جڑواں بے دو تھری نیویگیشن مصنوعی سیاروں کو ایک ہی راکٹ کے ذریعے خلا میں چھوڑا گیا ۔
مذکورہ مصنوعی سیارے بے دو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم میں شامل ہونے والے چھبیسویں اور ستائیسویں مصنوعی سیارے ہیں جبکہ رواں برس چین اٹھارہ بیدو تھری مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اس کے استعمال اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین بے دو کو عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل کرے گا جبکہ بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم رواں سال کے آخر تک دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لئے خدمات فراہم کر ے گا ۔