چین میں بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کو چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے: چینی وزارت خارجہ 

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے جمعہ کے روز بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  چین بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم ان اداروں اور کمپنیوں کو چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے، چین کے قانون پر عمل پیرا رہنا چاہئے اور چینی عوام  کے  قومی جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔ یہ تمام بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کی چین میں کاروباری سرگرمیوں اور چین کے ساتھ تعاون کی بنیاد ہے ۔ 
یاد رہے کہ منگل کے روز بیرونی ادارے میریٹ گروپ نے اپنے چینی اراکین کو  میل کے زریعے بھیجے جانے والے سوالنامہ میں ایک سوال آپ کا تعلق کس ملک سے ہے ؟ شامل کیا ہے جبکہ جواب کے انتخاب میں ہانگ کانگ ، مکاو ، تائیوان اور تبت کو بطور ریاستیں  فہرست میں شامل کیا ۔اگرچہ ادارے کی جانب سے دو مرتبہ معافی مانگتے ہوئے مذکورہ سوالنامے کو  بدھ کے روز منسوخ کر دیا گیا  مگر  مذکورہ اقدام سے چین کے ایک حساس معاملے کو چھیڑا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY