پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جناب یاوَ جنگ کا سال نو کے موقع پر پیغام

0

دو ہزار اٹھارہ کی آمد پر میں پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں، چینی نژاد پاکستانیوں، چین کی مدد   اور سرمایے سے چلنے والے اداروں  اور زیرِ تعلیم چینی طلبا کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں ،  چین پاکستان تعلقات کے فروغ کی حامی اور اس کے لیے کوشاں  مختلف حلقوں کی شخصیات کا دلی شکریہ ادا  کرتا ہوں۔

دوہزار اٹھارہ میں پاکستان میں موجود چینی سفارت  خانے کے اہلکار چینی کمیونسٹ پارٹی  کی انیسویں قومی کانگریس کی روح  اور شی جن پھنگ کے نئے دور میں  چینی خصوصیات کے  حامل سوشلزم کے نظریات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو یاد رکھتے ہوئے  ںئی کامیابیوں کے حصول کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔

ہم  مختلف شعبہ جا ت میں  باہمی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے، چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر  اور چین پاکستان تعلقات کو   نئے بین الاقوامی تعلقات  اور  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مثال بنانے کےلیے  کوشش کریں گے

پاکستان میں موجود چینی سفارت  خانہ ماضی کی طرح  ہمیشہ  دوںوں ملکوں کے دوستوں کے لیے خدمات سرانجام دینے پر تیارہے۔

میری دلی دعا ہے کہ ہمارا پیارا وطن خوشحال او ر طاقتور رہے اور عوام ہمیشہ خوش اور خوشحال رہیں۔

چین پاک دوستی  زندہ باد اور سدا بہار رہے !

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here