چین کے جنگلات کے قومی بیورو کے سربراہ جانگ جین لونگ نے چار تاریخ کو ایک اجلاس میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں کل تین کروڑ تیس لاکھ ہیکٹرز رقبے پر نئے جنگلات اگائے گئے ہیں۔یوں چین میں جنگلات کا کل رقبہ بیس کروڑ ہیکٹرز سے تجاوز کر گیا ہے ۔اس عرصے میں چین دنیا میں سب سے زیادہ نئے جنگلات اگانے والا ملک ہے۔
جناب جانگ نے مزید کہا کہ اس وقت چین میں جنگلات کا رقبہ پھر بھی نستباً کم ہے ۔اس صورتحال کے پیش نظر چینی حکومت نے شجر کاری کا نیا منصوبہ مرتب کیا ہے۔ منصوبے کے مطابق جنگلات کے رقبے میں اضافےکے ساتھ ساتھ متعلقہ صنعتوں کو بھی فروغ دیا جائےگا۔ اس وقت تک چین نے جنگلات کی صنعت کے شعبے میں کل تینتیس ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔اور اس حوالے سے وسطی و مشرقی یورپ ، آسیا ن سمیت علاقوں اور تنظیموں کے اراکین کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے تعلقات استوار کئے ہیں۔تاکہ شجری کاری کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور دنیا کےماحول کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔