صدر شی جن پھنگ کی جانب سے چینی فوج کی جنگی صلاحیت کی بہتری کے لئے ہدایات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر مملکت شی جن پھنگ نے تین تاریخ کو چینی فوج کے ایک آرمی ڈویژن کا معائنہ کیا ۔ معائنے کےمو قع پر انہوں نے چینی فوج کی جنگی صلاحیت کی مضبوطی کے حوالے سے ہدایات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی دستوں کی جنگی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں طے پانے والی متعلقہ حکمت عملی پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے فوجی دستوں کو اپنے تربیتی منصوبوں پر صحیح طرح عمل پیر ا ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی جنگی صلاحیت کو بہتر، اور سب سے طاقتور فوجی دستے قائم کرنے چا ہئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here