دو ہزار سترہ میں چین میں آبی وسائل کے حوالے سے ریکارڈ سرمایہ کاری

0

چین کے مختلف علاقوں اور مقامی حکومتوں کے تحت قائم آبی وسائل کے بیوروز کی سیکرٹری سطح کی کانفرنس دو تاریخ کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے موصولہ اطلاعات کےمطابق دو ہزار سترہ میں چین میں آبی وسائل کے حوالے سے سرمایہ کاری کے نظام کی اصلاحات کو مسلسل بہتر کیا گیا۔ گزشتہ برس آبی وسائل کی مد میں سات کھرب سترہ ارب ساٹھ کروڑ چینی یوان کی سرمایہ کاری کی گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔دو ہزار سترہ میں پانی کو محفوظ بنانے اور اس کی فراہمی کے حوالے سے سولہ بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پانی کو محفوظ بنانے اور اس کی فراہمی کے حوالے سے طےکردہ ایک سو بہتر بڑے پروجیکٹس میں سے ایک سو بائیس پر عملدرآمد جاری ہے۔ ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کی کل مالیت نو کھرب چینی یوان سے زیادہ ہے۔
دریاوں اور جھیلوں سے متعلق بنیادی انتظامی نظام قائم کیا گیا ہے ۔ اس نظام سے دریاوں اور جھیلوں سے متعلقہ بعض مسائل کو حل کیا گیا ہے۔چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے طے کردہ دریا وں اور جھیلوں سے متعلق انتظامی نظام کے قیام کے ہدف کی تکمیل کا رواں برس کے اختتام سے پہلے امکان ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here