چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئیے کوشش کرے گا ، لی کھ چھیانگ

0

بدھ کے روز ایک ایگزیکٹیو اجلاس میں ریاستی کونسل نے تجارتی ماحول اور سماجی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کےلئیے انتظامات کیے۔ وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے شعبوں اور کاروبار کی منفی فہرست کے عالمی استعمال کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مارکیٹ میں داخلے کو کنٹرول کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو محدود نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئیے ، نگرانی کے عمل کو فروغ دینے اور بہتر سروس کی پیشکش میں بہت زیادہ کوششیں کی جانی چاہئیں ۔بین الاقوامی طور پر مسابقتی کاروباری ماحول میں ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ ایک جیسا برتاو اور منڈی کے اداروں اور سماجی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا پڑے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری اداروں کی طرف سے ادا کردہ فیس کو کٹ لگانے یا منسوخ کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی،بشمول آپریشنل سروس فیس ، سیکٹر ایسوسی ایشنز اورچیمبرز آف کامرس کے ذریعے چارج کی گئی فیس سمیت اسطرح کسٹمز کلیئرنس کے اخراجات کم ہو جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY