چین میں ماحولیاتی تحفظ ٹیکس قانون باضابطہ طور پر نافذ العمل

0

رواں سال یکم جنوری سے بہتر ماحول کے  فروغ کے لئے چین کا پہلا ٹیکس قانون یعنی ماحولیاتی تحفظ ٹیکس قانون کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔اس قانون کے مطابق فضائی اور  پانی کی آلودگی، سالڈ ویسٹ اور شور کو ٹیکس  کے  دائرے میں شامل کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق  ماحولیاتی تحفظ ٹیکس قانون پر عملدرآمد مختلف کاروباری اداروں کی بہتری کے  لئے فائدہ مند ہے اور   یہ بنیادی  صنعتی  تبدیلیوں میں  موثر کردار ادا  کرے گا۔
اس قانون کے مطابق ماحولیاتی ٹیکس کو علاقائی آمدنی میں شامل کیا جائے گا۔اس ٹیکس کے ذریعے  ماحولیاتی فنڈ میں اضافہ کیا جائے  گا۔جس سے مقامی حکومتیں  آلودگی سے مزید بہتر طریقے سے نمٹ سکیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY