چین کے آبی وسائل کے نائب وزیر جون شو ون نے پانچ تاریخ کو کہا کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے چین میں جھیلوں کی آلودگی پر موئثر کنڑول کے لیے انسپکٹرز کو تعینات کیا جائےگا ۔انہوں نے بتایا کہ جھیلوں کی نگرانی پر مامور افراد پر ممکنہ آلودگی کی نگرانی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ان پر یہ ذمہ داری تاحیات موئثر رہیگی۔
جناب جون شو ون نے مزید بتایا کہ جھیلوں سے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں پر کنٹرول، آبی وسائل کی حفاظت اور آلودگی کی روک تھام اور خاتمے کے لیے جھیلوں کے انسپکٹرز ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مقامی حکومتوں کے سربراہ بطور انسپکٹرز براہ راست ذمہ دار ہوں گے ۔ اگر ان سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی کی مدت کے دوران آلودگی ہوئی، تو انہیں اس آلودگی کا ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔
دوسری طرف مذکورہ اہلکار وں کے دیگر علاقوں کی حکومتوں میں عہدے سنبھالنے کے باوجود اگر ان کی تعیناتی کے پہلے علاقے میں آلودگی کے اثرات پائے گئے تو یہی اہلکار اس کے ذمہ دار ہوں گے۔