چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ دریائے لان چھانگ -مے کونگ تعاون کی دوسری سمٹ میں شرکت کریں گے اور کمبوڈیا کا دورہ کریں گے

0

چین کی وزارت خارجہ نے چار تاریخ کو وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کے دریائے لان چھانگ -مے کونگ تعاون کے حوالےسے دوسری سمٹ میں شرکت اور کمبوڈیا کے دورے کے حوالے سے ایک نیوز بریفنگ کا اہتمام  کیا۔ نائب وزیر خارجہ کھونگ شیوان یو نے کہا کہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم سیمدیک ہن سین کی دعوت پر لی کھہ چھیانگ دس سے گیارہ تاریخ تک کمبوڈیا کے دارالحکومت پھنوم پن میں دریائے لان چھانگ -مے کونگ تعاون کے حوالے سے دوسری سمٹ میں شرکت کریں گے اور کمبوڈیا کا باقاعدہ دورہ کریں گے۔کھونگ شیوان یو نے کہا کہ یہ دورہ رواں سال چینی رہنما کا پڑوسی ممالک کا پہلا دورہ ہےجو  لان چھیانگ – مے کونگ تعاون کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا اور اس سے چین کمبوڈیا تعلقات کی ترقی پر گہرے اور طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے  ۔کھونگ شیوان یو نے کہا کہ سمٹ کا موضوع ہمارا امن اور پائیدار ترقی کا دریا ہوگا جس میں لان چھانگ -مے کونگ تعاون کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی  کی جائے گی۔

چینی وزیر اعظم کے دورہ کمبوڈیا کے حوالے سے کھونگ شیوان یو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔چینی وزیر اعظم کا دورہ ،چین کمبوڈیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے جو باہمی روایتی دوستی اور جامع اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY