شی جن پھنگ نے چینی فوج کی جنگی تربیت پر زور دیا

0

چینی صدر شی جن پھنگ ،جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے تین تاریخ کو چینی فوج کی جنگی تربیت اور جنگ جیتنے کی صلاحیت کو بلند کرنے پر زور دیا۔
اسی روز مرکزی فوجی کمیشن نے فوجی تربیت کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔شی جن پھنگ نے اس موقع پر فوج پر زور دیا کہ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے جذبات اور نئے عہد میں فوج کو طاقتور بنانے کے تصور کو عمل میں لائے ۔
مذکورہ اجلاس میں سات ہزار فوجی اہلکار، تین سو تنصیبات شامل ہیں۔اس کے علاوہ صدر شی کی ہدایات کو سننے کے لئیے فوج کے چار ہزار سے زیادہ مقامات پر ذیلی اجلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
صدر شی کے حکم نامے میں انہوں نے فوج کو ہر سطح پر جنگی تیاری پر مبنی فوجی مشقوں کو بڑھانے اور سٹرٹیجک طریقہ کار پر فوجی تربیت اور بہتر نتائج کے لئیے مرکزی کام پر زور دیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY