دو ہزار سترہ میں چین کے ریلوے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی کل مالیت آٹھ کھرب چینی یوآن رہی

0

چائنا ریلوے کارپوریشن کی طرف سے ملنے والی خبر کے مطابق، دو ہزار سترہ میں چائنا ریلوے کارپوریشن نے ریلوے کی تعمیر، خصوصا چین کے مڈویسٹ علاقے میں ریلوے کی تعمیر کو فروغ دیتے ہوئے دو ہزار سترہ میں ریلوےفکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی کل مالیت آٹھ کھرب چینی یوآن تک پہنچنے اور نئے ریلوے ٹریکس کی کل لمبائی اکیس سو کلومیٹرز تک پہنچنے کے اہداف کو پورا کرنے کی ضمانت دی ہے۔
دو ہزار سترہ کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں ریلوے کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی مالیت آٹھ کھرب ایک ارب تک جاپہنچی ہے۔ باو جی سے لانجو تک ہائی اسپیڈ ریلوے، شی آن سے چھینگ دو تک ہائی اسپیڈ ریلوے اور شی جیا جیوانگ سے جی نان تک ہائی اسپیڈ ریلوے ٹریکس کی تعمیر کی گئی ہے، جس کی کل لمبائی تین ہزار اڑتیس کلومیٹر تک جاپہنچی ہے۔ دو ہزار سترہ کے آخر تک ریلوے کے ورکنگ ٹریکس کی لمبائی ایک لاکھ ستائیس ہزارکلومیٹرز بنی ہے جن میں پچیس ہزار کلومیٹرز ہائی اسپیڈ ریلوے ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY