چین کی سوشل سائنسز اکیڈمی کے تحت مالیاتی حکمت عملی کے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے اندازے کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں چین کی جی ڈی پی کی شرح اضافہ چھ اعشاریہ سات فیصد ہوگی۔رپورٹ میں سپلائی سائڈ ساختی اصلاحات کو مزید بڑھاتے ہوئے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
مذکورہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دو ہزار سترہ کی چوتھی سہ ماہی میں چین کی معیشت مستحکم طور پر بہتر رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے محقق وانگ ہونگ جو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دو ہزار سترہ میں جی ڈی پی کی شرح اضافہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کے لگ بھگ تھی اور سی پی آئی کی شرح اضافہ تقریباً ایک اعشاریہ چھ فیصد تھی۔ہمیں اندازہ ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں جی ڈی پی کی شرح اضافہ چھ اعشاریہ سات فیصد جب کہ سی پی آئی کی شرح اضافہ تقریباً دو فیصد ہوگی۔
اندازے کے مطابق آئندہ چین مزید مثبت اور موثر مالیاتی پالیسی اور مستحکم اور اعتدال پسند کرنسی پالیسی اپنانا جاری رکھے گا۔اہم خطرات کے انسداد ،غربت کا خاتمہ اور آلودگی کے انسداد اور نمٹنے سمیت تین اہم مشنز کو اچھی طرح مکمل کیا جائے گا اور چینی معیشت کی مستحکم طور پر بہتری کا رجحان جاری رہے گا۔