چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان رسالہ ” چھیو شی” یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پہلے کل رکنی اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی تقریر شائع کرے گا۔
جناب شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں طے شدہ حکمت عملی کےصحیح معنوں میں نفاذ پر زور دیا۔انہوں نے مستقبل میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کے کاموں کے چھ کلیدی پہلووں پر روشنی ڈالی۔ ان میں نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے حامل نئے ترقیاتی تصورات کے نفاذ،چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ممبران کے سیاسی شعور کی بہتری ،ابتدائی خوشحال معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے طے شدہ اہداف کی تکمیل،مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ترقی،عوام کے فوائد اور فلاح و بہبود کی اولین حیثیت اور اہمیت،اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی اپنی ترقی اور صلاحیت کی بہتری وغیرہ شامل ہیں۔