صنعت کی بنیادی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے پروجیکٹ  پر مکمل عملدرآمد کیا  جائےگا: وزارتِ صنعت و انفارمیشن 

0

  انتیس تاریخ کو  چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن کے متعلقہ ذمہ دار افسر نے  کہا کہ بنیادی صلاحیت  کے معیار کو بہتر کرنا، مینوفیکچرنگ کی ہائی کوالٹی کی حامل ترقی کا بنیادی قدم ہے اور مینوفیکچرنگ کی اعلی سطحی ترقی کا موثر ذریعہ ہے۔چین  “چین ساختہ دو ہزارپچیس” نامی حکمت عملی کے تحت  صنعت کی بنیادی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے پروجیکٹ  پر مکمل عملدرآمد کرے گا
انہوں نے کہا کہ صنعت کی بنیادی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے پروجیکٹ ،  اختراعات پر مبنی مینو فیکچرنگ   اور اعلی معیار کے سازوسامان  کی تیاری کےشعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے سمیت سہ جہتی کوشش کی جائے گی۔
 ” چین ساختہ دو ہزار پچیس” نامی حکمت عملی کے تحت  اہم شعبوں کے لئے سب سے ضروری بنیادی مصنوعات کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔  مختلف مصنوعات کی تیاری کےلیے میٹریل، مختلف پارٹس کی تیاری، مصنوعات کی ِفِنشنگ  اور  تحقیقی اداروں کے تعاون سے تکنیکی تحقیق کے حصول کی حمایت کی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here