دیہی علاقوں کے  امور کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد  

0

دیہی علاقوں کے  امور کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس اٹھائیس اور انتیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زراعت، کسانوں اور  دیہی علاقوں کے متعلق  کاموں کا جائزہ اور  مستقبل  کے لیے ان  کی منصوبہ بندی کی گئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سمیت دیگر چینی رہنماوں  نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے دیہی علاقوں کی ترقیاتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور  اس بارے میں رہنما اصول طے کئے گئے۔اس حکمت عملی کے مطابق مستقبل میں چین میں دیہی علاقوں اور شہروں کی ہم آہنگ ترقی کو اہمیت دی جائیگی، دیہی علاقوں کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر پر  بھاری  سرمایہ کاری کی جائیگی، دیہی علاقوں کے بنیادی انتظامی نظام ، جس میں زمینوں کی ملکیت سمیت کلیدی پالیسیاں شامل ہیں، کو  بہتر بنایا جائیگا۔دیہی علاقوں میں سپلائی سائیڈ  کی اصلاحات  کو فروغ دیا جائے گا۔زراعت اور  دیہی علاقوں کی ماحول دوست  ترقی پر زور دیا جائیگا، کسانوں کی ثقافتی زندگی کے معیار کو بلند کیا جائیگا اور  غربت کے خاتمے کے لیے  مسلسل ٹھوس اقدامات اپنائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here