چین میں تحفظِ ماحول سے متعلق قانون کی منظوری 

0

 حال ہی میں  چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے   تحفظ ماحول سے متعلق ٹیکس قوانین  پر عمل درآمد کے ضوابط پر دستخط کیے۔۔ یہ ضوابط یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ سے  تحفظ ماحول سے متعلق  ٹیکس قوانین  کےساتھ ہی نافذالعمل ہوں گے۔
تحفظ ماحول سے متعلق  ٹیکس قوانین  میں ماحول کی حفاظت اور  بہتری، آلودگی کے اخراج میں کمی ، اور  ماحول دوست معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے قانونی دفعات طے کی گئی ہیں۔اس قانون پر عمل درآمد کے مذکورہ ضوابط میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست،ٹیکس عائد کرنے  کی وجہ ، ٹیکس میں کمی یا معافی اور  ٹیکس جمع کرنے سمیت دیگر متعلقہ  امور  کی تفصیلات طے کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY