تیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم چینی طلبا کے اُن کو بھیجے گئے ایک خط کے جواب میں اِن طلبا کو نئے سال کی مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پوری کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ انیس سو ستاون میں چین کے مرحوم رہنما ماو زے تنگ نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں سے ملاقات کی اور ملک و قوم کا مستقبل نوجوانوں کے کندھے پر عائد ہوتا ہے کے عنوان سے ایک مشہور تقریر کی تھی۔حال ہی میں ماسکو یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم چینی طلبا نے صدر شی جن پھنگ کے نام خط بھیجا ۔ خط میں اِن طلبا نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا