دو ہزار سترہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انسانی ہمدری پر مبنی امدادی منصوبے کے تحت چوہتر غیر ملکی مریض بچوں کی علاج کے لئے چین آمد

0

چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن (سی ار سی ایف) نے انتیس تاریخ کو دوہزار سترہ کی ایک ورکنگ رپورٹ جاری کی۔ ورکنگ رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ سی ار سی ایف کا پروگرام ” اینجل ٹرِپ” اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سنگین امراض میں مبتلا بچوں کے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے پروگرام کے تحت دو ہزار سترہ میں چوہتر بچے علاج کے لیے چین آئے۔ ان میں افغانستان کے اکیس اور منگولیا کے ترپن بچے شامل ہیں۔ یہ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض کا شکار تھے اور ان کا چین میں مفت علاج ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار سترہ میں سی ار سی ایف نے” سلک روٹ انسان دوستی فنڈ ” قائم کیا ۔ اس کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مدد کرتے ہوئے انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات کی فراہمی ہے۔دو ہزار سترہ میں اسی فنڈ کے تحت سلسلہ وار عالمی انسانی امدادی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر نو گروپس کے تریسٹھ افراد نے عالمی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین پاک انسان دوستی طبی ہنگامی مرکز پاکستان کی گوادر پورٹ پر قائم ہوا۔اور چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن کی طبی ٹیم وہاں دو سال سے خدمات فراہم کررہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY