چین کی مسلح پولیس کے دستے کی رہنمائی چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کرے گا

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ سے چین کی مسلح پولیس کے دستے کی رہنمائی چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کرے گا۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رن گو چھیانگ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ مسلح پولیس کے دستے کی کارکردگی میں تبدیلی نہیں آئے گی اور وہ عوامی سپاہ آزادی کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔ مذکورہ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

اس سے پہلے مسلح پولیس کے دستے کی رہنمائی چین کی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسلح پولیس کے دستے کی رہنمائی کے نظام میں ترتیب چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اہم سیاسی فیصلہ ہے جس کا مقصد ملک میں پائیدار امن و امان کا تحفظ کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here